• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول 1روپے57 پیسے، ڈیزل 84 پیسے لیٹر سستا


وزارت خزانہ نے آئندہ 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

وزارتِ خزانہ نے پٹرول 1 روپے 57 پیسے اور ڈیزل 84 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے میں مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


وزارتِ خزانہ کے مطابق کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 102 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 103 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی ۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تازہ ترین