• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسوس ہے ایاز صادق ابھی تک اپنی بات پر ڈٹے ہوئے ہیں، اسد عمر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جنگ کی خواہش نہیں رکھتے ،بھارتی پائلٹ ابھینندن کو امن پسندی کے تحت واپس بھیجا ، ایاز صادق کے بیان سے تکلیف پہنچی انہیں ملکی تاریخ کو مسخ نہیں کرنا چاہئے تھا ، افسوس اس بات پر بھی ہے کہ وہ ابھی تک اپنی بات پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔ اپوزیشن نے فیٹف پر تحریری این آر او مانگا تھا ، این آر او دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم حکومت کے دروازے بات چیت کے لئے کھلے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اپوزیشن کا بیانیہ ریاست کے خلاف ہوگیا ہے ۔

تازہ ترین