کراچی (ٹی وی رپورٹ)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بغیر ثبوت الزام لگانا مسلم لیگ کی عادت بن چکی ہے آئی جی سندھ کے اغوا کا الزام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔مریم نوازکے کمرے کا دروازہ کسی نے نہیں توڑا ۔وزیراعظم کو آئی جی واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کی تھی ۔ انٹیلی جنس ایجنسیاں صرف معلومات فراہم کرتی ہیں وہ براہ راست کسی کو گرفتار نہیں کرتیں انہیں پولیس یا رینجرز کی ضرورت پڑتی ہے یہاں تک کہ رینجرز بھی پولیس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے ۔ صوبے کے وزیراعلیٰ نے نہیں کہا کہ آئی جی کو اغوا کیاگیا ہے دوسری جگہ سے آنے والے لوگوں نے ایک صحافی کو خبر دی کہ آئی جی کو اغوا کرلیاگیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔