• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ کا نعرہ لگانیوالے چینی، امریکی نظام کی باتیں کررہے ہیں، سراج الحق

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کر اب چائنہ اور امریکہ کے نظام کی باتیں ہو رہی ہیں۔عوام وزیراعظم کا بیانیہ لوگ مسترد کر چکے ہیں۔ حکمرانوں نے ملک کو اندھا کنواں بنادیا ہے ،علماءاور سیاسی قائد ین کو شہید کردیا جاتا ہے مگر ان کے قاتل نہیں ملتے ۔ مولانا سمیع الحق کی شہادت کو 2سال ہو گئے لیکن تحریک انصاف کی حکومت آج تک قاتلوں کو نہیں پکڑسکی۔ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان سے لے کر آج تک کئی رہنماقتل ہوئے لیکن ان کے قاتل نہیں پکڑے گئے ۔

تازہ ترین