• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا: ویانا میں فائرنگ، چار شہری ہلاک، 17 زخمی، حملہ آور مارا گیا


آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں چھ مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعے میں چار شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا۔

فائرنگ کے واقعات میں 17 افراد زخمی ہوئے جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جہاں 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

آسٹرین وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد داعش کا حامی تھا۔ دہشتگرد حملے میں دیگر افراد کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

آسٹرین خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ویانا حملے میں زخمی تمام 17 افراد کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداددی جارہی ہے۔ 


زیادہ ترمتاثرین فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے۔  حملے کے 10متاثرین معمولی زخمی ہیں اور صدمے کی حالت میں ہیں۔ جب کہ سات زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

آسٹریا کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ویانا حملہ جمہوری معاشرے کو کمزور اور  تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔ کسی کو بنیادی حقوق چھیننے نہیں دیں گے۔

وزیر داخلہ نے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

تازہ ترین