• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں کل سے سخت لاک ڈاؤن کے نفاذ کا منصوبہ بنا لیا گیا

ویانا(اکرم باجوہ) مقامی میڈیا کے مطابق آسٹریا میں پیر 2 نومبر سے سخت بندش کا منصوبہ بنا لیا گیاہے- وفاقی وزیر صحت وزیر داخلہ اور وزیراعظم سبسٹین کرز کی جانب سےاعلان متوقع ہے اور پیر سے کورونا لائٹ لاک ڈاؤن نافذ العمل ہوگا ، جس کے اعلانات متوقع ہیں اور لائٹ لاک ڈاؤن کا دورانیہ ابتدائی طور پر چار ہفتے کا ہوگا۔ حکومت حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے کہ آسٹریا میں کرسمس تک حالات معمول کے مطابق ہوسکیں ،لاک ڈاؤن کے دوران تھیٹر ،سینما گھر،فٹنس سینٹر ہر چیز بند کرنی پڑے گی، رابطوں پر پابندی اور شوقیہ کھیلوں کی ممانعت اور ثقافتی سرگرمیاں بند،تھیٹر ، اوپیرا ، کنسرٹ ہال ، تجارتی میلے ، سینما گھر ، تفریحی پارکس اور تفریحی آرکیڈس کو بھی بند اور کھیلوں میں وقفہ اور تفریحی کھیلوں کو نومبر میں روکنا ہوگا، کھیلوں کی سہولیات اور تیراکی کے تالاب بند اور فٹنس اسٹوڈیوز شامل ہیں۔ گیسٹرو کیٹرنگ کے اداروں کے ساتھ کلبوں ، ڈسکوز ، پبز اور اسی طرح کے اداروں کو بھی بند کردیا جائے گا۔ ہیئر ڈریسروں کو بہار کے موسم میں کام جاری رکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے اس کے برعکس کیل اور ٹیٹو اسٹوڈیوز تاہم بند رہیں گے۔مریضوں کے لیے بشرطیکہ علاج معالجے کے لئےجیسے فزیوتھیراپی ضروری ہو۔ اس بار ہوم اسکولنگ نہیں ہوگی اور مارچ کے برعکس اسکولوں کو فی الحال کھلا رکھا جائے گا۔ گھر کے دفتری کام کی سفارش کرتے ہیں جہاں جہاں بھی ممکن ہو دوبارہ گھر سے دفتری کام کرنا ہو گا۔

تازہ ترین