ٹیسٹ سیریز: پاکستان و جنوبی افریقہ کی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سرکل میں شامل 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی پریکٹس سیشن دیکھا اور کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔