وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 7880 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں521 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1672427 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 147295کیسز ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 302 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک 139276 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2639 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 5380 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 5092 مریض گھروں اور 2 مریض آئسولیشن سینٹرز پر ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 286 مریض زیرعلاج ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 191 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت کورونا کے 27 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 521 کورونا کیسز میں سے 379 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 143، ضلع جنوبی118، ضلع وسطی 70، ضلع کورنگی 23، ضلع ملیر 19 اور ضلع غربی میں 6 کیسز ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 28، قمبر11، جامشورو 8، عمر کوٹ 6، گھوٹکی، میرپورخاص اور سجاول میں7-7 کیسز، شکارپور اور جیکب آباد میں 5-5 کیسز، سکھر اور ٹنڈوالہ یار میں 4-4، بدین 3، مٹیاری، نوشہروفیروز، شہید بینظیرآباد اور ٹھٹہ 2-2 کیسز، خیرپور اور لاڑکانہ میں1-1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔