• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں 480 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11313 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 480 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا کے 1654763 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور  صوبے میں اب تک 146331 کیسز ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 110 مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد  صوبے میں مجموعی طور پر 138779 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 4 مریض انتقال کر گئے، صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2631 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 4921 مریض زیرِ علاج ہیں۔ جن میں سے 4675 مریض گھروں اور ایک مریض آئسولیشن سینٹر پر زیرِ علاج ہے، جبکہ مختلف اسپتالوں میں 245 مریض زیرِ علاج ہیں۔


انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 186 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا کے 28 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 480 کورونا کیسز میں 367 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع شرقی میں 168، ضلع جنوبی میں 104، ضلع وسطی میں 34، کورنگی 30، ملیر میں 16 اور ضلع غربی میں 15 کیسز آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 25، میرپورخاص میں 12، خیرپور، دادو اور گھوٹکی میں 6-6 نئے کیسز سامنے آئے۔

سکھر، ٹنڈو الہیار اور جامشورو میں 4-4، ٹھٹھہ میں 3، عمرکوٹ، مٹیاری، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں 2-2  جبکہ لاڑکانہ اور سانگھڑ میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا۔

وزیراعلیٰ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر لازمی طور پر عمل کریں اور ایک دوسرے کا خاص خیال رکھیں۔

انھوں نے دعا کی کہ ہم سب کو اللّٰہ تعالیٰ اپنی پناہ میں رکھے۔

تازہ ترین