• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکثریت سے کامیابی ملی تو گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر بھاری اکثریت سے کامیابی ملی تو گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گلگت میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتیں صرف وعدے کرتی ہیں، لیکن پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو وعدے کرکے انھیں پورا بھی کرتی ہے۔

انھوں نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ماضی میں بھی وعدے پورے کیے اگر اسی طرح عوام نے بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی تو گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنا کر رہیں گے۔

تازہ ترین