• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن پر فائرنگ و گولہ باری، بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی و احتجاج

بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ 

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے 3 نومبر کو باغ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایل او سی کے گاؤں مھٹیکا کا ایک رہائشی زخمی ہوا۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر آبادی کو بھاری اسلحہ سے مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کیلیے خطرہ ہے۔ بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

تازہ ترین