• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول مستحکم، ڈیزل 11.30 روپے مہنگا، ایل پی جی کی قیمت میں 6.37 روپے بڑھ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈیزل کی قیمت میں 11.30روپے اضافہ، پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، ایل پی جی کی قیمت میں 6.37 روپے اضافہ کر دیا گیا۔

ڈیزل کی نئی قیمت 268.38 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم پٹرول کی قیمت 253.17 روپے پر برقرار رکھی گئی ہے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75.21 روپے مہنگا، قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اگلے 15روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.30 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 

ہفتے کے روز جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 268.38 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم پٹرول کی قیمت 253.17 روپے پر برقرار رکھی گئی ہے۔ ان قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب، اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی6 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 21 پیسے منہگا ہوگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید