• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو نہیں بتاتا، ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو نہیں بتاتا۔

انہوں نے یہ بات امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات جاری رکھنا اور نتیجے پر پہنچنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ منصوبہ یہ ہے کہ ایران مذاکرات کرے، اور ہم دیکھیں گے کہ کیا کیا جاسکتا ہے ورنہ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑا بحری بیڑا اس خطے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ایک روز پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی حکام ڈیل کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں اور صرف وہی جانتے ہیں کہ کوئی ڈیڈ لائن ہے یا نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید