• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: موٹر وے پر عبد الحکیم کے قریب بس اور وین میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موٹر وے ایم 4  عبد الحکیم کے قریب بس اور وین میں ٹکر سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وین شادی سے واپسی پر ملتان سے رجانہ جارہی تھی۔

دھند کے باعث موٹروے ایم 4 شام کوٹ سے عبد الحکیم تک، ایم 11 محمود بوٹی سے سمبڑیال تک اور ایم تھری فیض پور سے سمندری تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید