• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئیر اسٹارمر کا سابق شہزادے اینڈریو سے امریکی کانگریس میں گواہی دینے کا مطالبہ

برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے شاہی خاندان کے فرد اور سابق شہزادے اینڈریو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوکر گواہی دے۔

سر کئیر اسٹارمر نے یہ مطالبہ اینڈریو ماونٹ بیٹن کی قابل اعتراض تصاویر سامنے آنے پر کیا ہے جو کہ بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کی نئی فائلز جاری ہونے پر سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے مجرم جیفری ایپسٹین کے متاثرین کو ترجیح دینی چاہیے اور جس کے پاس جو بھی معلومات ہو وہ انہیں سامنے لانے کیلئے تیار ہو خواہ وہ کسی بھی صورت میں حاصل کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید