امریکا میں جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹن کی ای میلز میں بھارتی وزیراعظم مودی کا نام بھی سامنے آگیا۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیرعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایپسٹین کے ساتھ مودی کے تعلق کو بھارت کے لیے انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔
کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ یہ قومی وقار، بین الاقوامی ساکھ کا معاملہ ہے اس پر وزیراعظم مودی کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
کانگریس کا کہنا تھا کہ ایپسٹن نے اپنی ای میل میں واضح لکھا کہ مودی نے اس سے مشورہ لیا اور اسرائیل گئے، وہاں امریکی صدر کے فائدے کے لیے ناچ گانا کیا اور یہ کرنا کام کر گیا۔
ای میل مودی کے جولائی 2017 کے دورہ اسرائیل کے 3 روز بعد لکھی گئی، اور اس سے پہلے جون 2017 میں مودی نے امریکا میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔
واضح ہو گیا کہ وزیراعظم مودی کا جیفری ایپسٹین کے ساتھ بہت گہرا اور پرانا تعلق ہے، مودی بتائیں کہ وہ ایپسٹین سے کس قسم کا مشورہ لے رہے تھے؟اسرائیل میں کیوں ناچے گائے؟ اس سے ٹرمپ کو کیا فائدہ ہوا؟ دورہ کامیاب کیسے ہوا؟ وزیراعظم مودی، قوم جاننا چاہتی ہے جیفری ایپسٹین کے ساتھ آپ کا کیا رشتہ ہے؟