• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی ریلی، پولیس کا ٹریفک پلان جاری

جماعت اسلامی کے تحت آج دوپہر 3 بجے شارع فیصل پر ’جینے دو کراچی‘ مارچ کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آواری ، صدر سے ایئر پورٹ جانیوالے شہری ایف ٹی سی سے کورنگی روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

سندھی مسلم سے اللّٰہ والی سگنل سے ہوتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

ایئر پورٹ سے ہوتے ہوئے صدر جانے والے شہری ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

کارساز سے شہر آنے والے شہری بلوچ کالونی برج سے ایکسپریس وے کا راستہ اختیار کریں۔ 

قومی خبریں سے مزید