لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری حکم جاری کردیا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے گزشتہ سماعت کا چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ۔جس میں کہاگیا کہ عدالت شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتی ہے، نصرت شہباز کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادوں کا ریکارڈ ڈی جی نیب آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کرائیں۔