گلگت( جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اکثریت ہو یا اقلیت، ہم سب کو آئینی حقوق اور جمہوری آزادی دلوائيں گے، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا ہے، بلاول بھٹو زرداری ان دنوں گلگت بلتستان میں موجود ہیں جہاں وہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی مہم چلارہے ہیں جب کہ وہ گلگت کے مختلف اضلاع میں کئی جلسوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرچکے ہیں، گلگت میں ویمن کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھاکہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا ہے، یہ صرف ایک الیکشن نہیں، عوام اور نوجوانوں کے مستقبل کا سوال ہے، مرد ہو یا عورت، اکثریت ہو یا اقلیت، ہم سب کو حقوق آئینی اور جمہوری حق آزادی دلوائيں گے، خواتین کو بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔