• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بلوں سے نیلم جہلم سرچارج فوری ختم کیا جائے، قائمہ کمیٹی پلاننگ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی نے نیلم جہلم سرچارج بجلی کے بلوں سے فی الفور ختم کرنے کی سفارش کر دی ہے، کمیٹی نے ایک ہفتے کے اندرنیلم جہلم سرچارج لگانے کی وجوہات طلب کر لیں، قائمہ کمیٹی نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے پیش رفت پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ، اسلام آباد ائیر پورٹ میٹرو بس سروس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر آغا شاہزیب درانی کی زیر صدارت ہوا ، قائمہ کمیٹی نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبہ 99.6 فیصد مکمل ہو چکا ہے پھر بھی نیلم جہلم سرچارج کیوں لگایا جارہا ہے، آبی وسائل کے حکام نے بتایا کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی سفارش کی ہے، قائمہ کمیٹی نےپائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ منصوبے جو 80فیصد مکمل ہو چکے ہیں اُن کے فنڈ ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے ملک و قوم کو اربوں کا نقصان ہوتا ہے، اراکین کمیٹی نے کہا کہ ایس ڈی جیز پر حکومت غیر سنجیدہ نظر آرہی ہے۔قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ کیبنٹ ڈویژن کی ایک سٹیئرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے اس قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو اُس میں پیش کر کے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین