ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سکولز پنجاب نے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو اینٹی ڈینگی کارروائیوں کی رپورٹ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پنجاب انفارمیشن بورڈ نے اینٹی ٖڈینگی کارروائیوں کو اپ لوڈ کرنے کے لئے نئے صارفین کے اکاونٹس بھی ایکٹو کردیے ہیں اس لئے تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ہیڈ ماسٹروں اور فوکل پرسنز کو احکامات جاری کریں کہ وہ اینٹی ڈینگی کارروائیوں کی رپورٹ بروقت ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں۔