• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان تاجر اتحاد کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان تاجر اتحاد پاکستان کے زیراہتمام حسن آباد گیٹ نمبر1 میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر فرانس حکومت کے خلاف نعرے اور اپنے سفیر کو واپس بلوانے اور فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کے مطالبات درج تھے۔ ملتان تاجر اتحاد پاکستان کے چیئرمین چوہدری حنیف نے کہا ہے کہ فرانس حکومت کی طرف سے سرکاری عمارتوں پر گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر پوری عالم اسلام سراپا احتجاج ہے مسلمان رہنماؤں کو متحد ہوکر جواب دینے کا وقت آگیا ہے، ماضی میں بھی گستاخانہ خاکے جریدے میں شائع کئے گئے تھے اس گھنائونی سازش کی پشت پناہی فرانسیسی صدر کررہا ہے اس لئے پاکستان ،عرب ممالک ،خلجی ریاستوں اور ترکی میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک اگر ایسے اقدامات کو بند نہیں کریں گے تو انہیں مسلمان ممالک میں شدید رد عمل کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ مظاہرے میں چوہدری محی الدین، چوہدری حنیف، میاں ثاقب، افضال حیدر، حسن محمود، حاجی غلام فرید اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین