• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ مالکان کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہونگے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر بسوں اور ویگنوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر رانااخلاق احمد خان کی زیر صدارت اس سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔موٹر وہیکل ایگزامینر،سول ڈیفنس آفیسر، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ مالکان کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہونگے،مسافروں کو ماسک پہننے کا پابند بنایا جائے ۔
تازہ ترین