• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ گرانفروشی پر 21دودھ فروش اور قصائی گرفتار

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے21دودھ فروشوں اور قصائیوں کو گرفتار کرلیا۔ر محکمہ خوراک کی ٹیموں نے گلبرگ‘ یونیورسٹی روڈ اور شاہ پور میں دودھ فروشوں اور قصائیوں کے دکانوں میں نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی اور عوام سے پوچھ گچھ کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 21دودھ فروشوں اور قصائیوں کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہیں۔شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے اشیائے خوردونوش سے وابستہ تاجروں کو خبردار کیا کہ وہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر بار بار خلاف ورزی کرنیوالوں کو جیل بھیجنے سمیت ان کے دکانوں کو سیل کردیا جائیگا۔ انہوں نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز اور فوڈ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے اور گرانفروشی کے مرتکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔
تازہ ترین