• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح عوام کو ریلیف پہنچانا ہے، وزیراعظم عمرا خان نے صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا ہے، یہ عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی استحکام کی جانب اہم قدم ہے۔

شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو رعایتی نرخ پر بجلی کی فراہمی سے کارخانے چلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اس فیصلے سے غریب مزدوروں کےچولہے بھی جلیں گے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لیے توانائی کے پیکیج کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق یکم نومبر سے صنعتوں کو زائد بجلی پر 50 فیصد رعایت ملے گی، صنعتوں کو 24 گھنٹے آف پیک آور ملیں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا وفاقی وزراء کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ رعایتی پیکیج سے ملک میں صنعتی ترقی میں اضافہ ہو گا۔

تازہ ترین