پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری اور عدم رہائی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی
کراچی میں پاک سر زمین پارٹی سندھ کے نائب صدر سلیم چانڈیو، سینئر ایجوکیشنسٹ مجید ابدانی، سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، رانا محمد یوسف، دارا ظفر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
راولپنڈی
جنگ راولپنڈی آفس کے باہر سینئر صحافی ناصر زیدی، حنیف خالد، امجد عباسی، علی بھٹی، رانا غلام قادر، ملک نصرت، ناصر چشتی سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کیا۔
لاہور
لاہور میں ڈیوس روڈ پر سینئر صحافی شاہین قریشی، ظہیر انجم، اویس قرنی، شیر علی رومیو جالب، فاروق اعوان، منور حسین، حسن شجاع، واجد علی، عائشہ اکرام، افضل عباس اور محمد علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس مظاہرے میں پشتو گلوکار نیاز خان نے بھی اظہارِ یک جہتی کے لیے شرکت کی۔
پشاور
میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف پشاور میں صحا فیوں اور میڈیا ورکرز نے احتجاج کیا۔
کوئٹہ
کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر مظاہرہ ہوا جس میں جیو ٹی وی کے کارکنوں نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں بہاولپور، سکھر، نواب شاہ میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا جن میں شریک مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔