• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل کی گرفتاری سچ کی آواز دبانا ہے، آصف نسیم راٹھور

بریڈفورڈ(محمد رجاسب مغل )پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کو بغیر کسی جرم کے قید کر کے نیب اور موجودہ حکومت حق اور سچ کی آواز کو دبانا چاہتی ہے، نیب جھوٹے مقدمات بنا کر جو بھی سچ بولتا ہے اس کو جیل میں ڈال کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے، انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ی حکومت سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اور اُس کی نا لائق ٹیم کو جھوٹ بولنے اور غلط بیانیاں کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں،اس ٹولے نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور زندگیوں کو جہنم بنا دیا ہے۔ مُلک کے اندر ایک بھی منصوبہ نہیں لگا سکے، رات دن پچھلی حکومتوں کو گالیاں دینے کے ،میں ان کو نہیں چھوڑوں گا ، میں این آر او نہیں دوں گا جیسی باتوں اور غلط اور ناقص پالیسیوں کی بنا پر مُلکی معیشت تباہ ہوگئی ہے،مہنگائی کی وجہ سے غریب لوگ خود کُشیاں کر رہے ہیں وزراء کی فوج ٹی وی پر آکر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی،حکومت کے پاس عوام کی فلاح و بہبود اور مشکلات کو دور کرنے کیلئے کوئی منصوبہ اور پلان نہیں ہے ۔
تازہ ترین