اسلام آباد(آئی این پی ، این این آئی ) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا تعلیمی اداروں میں کوروناکیسز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وزارت صحت کے اعلیٰ حکام شریک تھے ،اجلاس میں ایگزیکٹو ڈاریکٹر قومی ادارہ صحت میجر جنرل عامر اکرام بھی شریک تھے ۔