اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے استور میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بجلی سستی کر کے دوستوں کی فیکٹریوں کو فائدہ پہنچا رہاہے، حکومت کو گلگت بلتستان کے عوام سے خوراک، کپڑوں اور پٹرول پردی گئی سبسڈی نہیں چھیننے دیں گے ، جی بی کو علیحدہ صوبہ، اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دینگے ، استور کی زمین پر قبضہ نہیں کرنے دینگے ،عمران خان نے ملک کے نوجوانوں سے روزگار چھین کر انہیں بیروزگار کر دیا ہے،ہم پاکستان اور جی بی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عمران خان جی بی کے عوام سے خوراک، کپڑوں اور پٹرول پر پیپلزپارٹی کی طرف سے دی گئی سبسیڈی چھیننا چاہتا ہے لیکن ہم اسے ایسا نہیں کرنے نہیں دیں گے، عمران خان امیر لوگوں کے لئے بجلی سستی کر رہا ہے اور اپنے دوستوں کی فیکٹریوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔