کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض اطفال کے سابق ڈائریکٹر اور چائلڈ ایڈ ایسوسی ایشن کے بانی کورونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے۔ پروفیسرنظام الحسن کافی دنوں سے علیل تھے، پروفیسر نظام الحسن این آئی سی ایچ کےسابق ڈائریکٹر تھے۔ مرحوم کی اہلیہ بھی کورونا وائرس میں مبتلاءہیں، پروفیسر نظام الحسن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں قومی ادارہبرائے امراض اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا بھی آخری رسومات میں شریک ہوئے،نماز جنازہ دیفنس فیز 8 میں ادا کی گئی،پروفیسر نظام الحسن اپنے گھر میں ہی رہ رہے تھے۔