• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ فنکاروں نے مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ لگا دیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے فنکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دیا کیمپ میں صوبہ کے مختلف ٹی وی اور سٹیج کے فنکاروں نے شرکت کی اس موقع پر فنکاروں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ٹی وی ،سٹیج اور ثقافتی پرگراموں پر پابندی کے باعث صوبہ کے فنکار بے روزگاری کا شکار ہیں اور مہنگائی کے اس دور میں وہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں ‘ نشتر ہال پشاور میں پروگرام کرنے کی بھاری فیس لی جاتی ہے جو ہم غریبوں کے بس کی بات نہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹی وی ،سٹیج اور ثقافتی پروگراموں سے پابندی ہٹائی جائے جبکہ فنکاروں کے لئے خصوصی ریلیف پیکج دینے سمیت نشتر ہال میں پروگرام منعقد کرنے کے حوالے سے فنکاروں کو سہولیات دی جائے بصورت دیگر احتجاجی کیمپ جاری رہے گا ۔کیمپ میں صوبہ کے مختلف ٹی وی اور سٹیج کے فنکاروں نے شرکت کی ۔
تازہ ترین