• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کا اعلان کردیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کا اعلان کردیا۔

لندن میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے جہانگیر ترین نے وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ پاکستان واپس جارہا ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کے لیے بکنگ بھی کروالی ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔ جب سے وہ ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں۔


جہانگیر ترین شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی ہے۔

تازہ ترین