• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے جہانگیر اور علی ترین کو دوبارہ بلالیا


وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور انکے بیٹے علی ترین کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو 30 ستمبر جبکہ جہانگیر ترین کو یکم اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس پر ایف آئی اے نے 100 سے زائد سوالات تیار کر رکھے ہیں جن کے جوابات ترین فیملی سے درکار ہیں۔

اس سے قبل بھی ایف آئی اے نے علی ترین کو 18ستمبر جبکہ جہانگیر ترین کو 19 ستمبر کو طلب کیا تھا۔

رواں سال کے آغاز میں پیدا ہونے والے چینی بحران پرایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملک میں چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا۔

تازہ ترین