• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو ایک بار پھر ایف آئی اے نے طلب کرلیا

جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو ایک بار پھر ایف آئی اے نے طلب کرلیا 


لاہور (نمائندہ جنگ)ایف آئی اے لاہور نے کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو دوبارہ طلب کر لیا۔ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو 30 ستمبر جب کہ جہانگیر ترین کو یکم اکتوبر کو طلب کیا ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس پر ایف آئی اے نے 100 سے زائد سوالات تیار کر رکھے ہیں جن کے جوابات ترین فیملی سے درکار ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل علی ترین کو 18ستمبر جبکہ جہانگیر ترین کو 19 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔

تازہ ترین