• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے کرتارپور راہداری کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

پاکستان نے کرتار پور راہداری کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈا کو پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کا بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈا امن راہدری کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی دعویٰ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کرتارپور سمیت گوردواروں میں رسومات انجام دینے کی ذمہ دار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی سہولت کے لیے بنایا گیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ گوردوارہ کرتارپور صاحب کے معاملات پی ایم یو کو دینے کا پروپیگنڈا حقائق کے منافی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد بھارت میں ہندوتوا سے متاثر بی جے پی کا مذہبی انتشار پھیلانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت گمراہ کن پروپیگنڈے کی بجائے اپنی اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ کرے۔

تازہ ترین