• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین بیٹے کے ہمراہ پاکستان واپسی کیلئے روانہ


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور اُن کے بیٹے علی ترین غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔

لندن میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان واپس جارہا ہوں۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے، جب سے وہ ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں۔

جہانگیر ترین شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

تازہ ترین