• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کی بریت کی درخواست جسٹس شاہد عباسی کی سما عت سے معذرت

راولپنڈی (این این آئی)سابق لیگی ایم این اے حنیف عباسی کی جانب سے ایفیڈرین کیس میں سزا کے خلاف بریت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈ ی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی درخواست سما عت سے معذرت کرلی ۔ جمعرات کو عدالت نے کہاکہ اے این ایف پراسیکیوٹر کی حیثیت سے ایفیڈرین کیس میں پیروی کی۔اب سماعت ممکن نہیں۔ اے این ایف کی جانب سے سینئر پراسیکوٹر توقیر ستی عدالت میں پیش ہوئے ۔بعد ازاں اے این ایف کی جانب سے اس کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف تین اپیلوں پر بھی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔  

تازہ ترین