لاہور(اپنے نامہ نگار سے، سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج عمران خان کی رخصت کا نکتہ آغاز ہوں گے۔قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا مہنگائی کے مارے عوام حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات اور آٹا چینی مہنگی کر کے براہ راست غریب کے پیٹ پر لات ماری گئی، پی ٹی آئی کو لانے والے اور ووٹ دینے والے بری طرح پچھتا رہے ہیں، عوام جھوٹے اور جعلی حکمرانوں کی چھٹی کرانے کیلئے پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔پہلے پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان اور پھر ملک سے فارغ کریں گے۔