• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 6 کنفرم کیسز سامنے آئے

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 6 کنفرم کیسز سامنے آئے۔ترجمان کے مطابق رپورٹ ہونے والے 5 مریضوں کا تعلق لاہور سے جبکہ 1 کا تعلق بہاولپور سے ہے۔جنوری 2020 سے اب تک 163 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں11 مریض زیر علاج جبکہ 152 صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔صوبہ بھر میں رواں سال ڈینگی سے کوئی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی،رپورٹ ہونے والے581مشتبہ مریضوں کو سرویلنس میں رکھ کر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔مشتبہ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔گزشتہ ایک ہفتے میں صوبہ بھر کے 6,823 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
تازہ ترین