• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین وطن واپسی کیلئے لندن سے لاہور کیلئے روانہ


اسلام آباد (جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے جہانگیر ترین نے تقریباً 7ماہ بعد پاکستان واپسی کی تیاری شروع کردی۔ وطن واپسی کیلئے بکنگ کرالی ، وہ ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے،جیو نیوز سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے بتایا کہ وہ رواں ماہ پاکستان واپس جارہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔ لندن سے مرتضیٰ علی شاہ کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین رات گئے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امارات ائیرلائن کی پرواز سے ہیتھرو ائیرپورٹ سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین