• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبے کا لالی پاپ الیکشن جیتنے کیلئے ہے، بلاول بھٹو


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے صوبے کا لالی پاپ الیکشن جیتنے کیلئے ہے، گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر کو یہاں ڈیوٹی دینی چاہیے تھی وہ بتائیں کہ اسلام آباد میں کس سے مل رہے ہیں ،ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے لائیں۔گلگت بلتستان کے عوام پیسے وزیروں سے لے کر ووٹ تیرکو دیں، ظالم حکومت مارتی ہے رونے بھی نہیں دیتی۔ استورمیں انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری طریقوں سے اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں دوسری طرف کٹھ پتلیوں کے وزیر جگہ جگہ جا کر پیسے بانٹ رہے ہیں،دو سال تک انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ گلگت بلتستان بھی کوئی علاقہ تھا اب یہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہاں پیسہ بانٹ رہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام بکنے والے نہیں ، میں عوام سے کہتا ہوں کہ وہ ان سے پیسہ ضرور لے لے مگر ووٹ پیپلز پارٹی کو دے۔

تازہ ترین