بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دیرینہ دوست اور ہمسایہ ملک چین نے گلگت بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا ہے۔چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں اور دو طرفہ معادہوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔بیجنگ میں باقاعدہ بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ ونبنگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف بالکل واضح اور اٹل ہے۔انہوں نے گلگت بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا۔