• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھوکا دہی کے ذریعے جیت سے باہر کیا جارہا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں ملی بھگت سے دھاندلی کی گئی۔ مجھے دھوکا دہی کے ذریعے جیت سے باہر کیا جارہا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ قانونی ووٹ گنے جائیں تو وہ تاریخی کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

انہوں نے اپنی حریف پارٹی پر الزام لگایا اور کہا کہ ڈیموکریٹس الیکشن چوری نہ کرتے تو میں جیت جاتا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اب صرف کچھ ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ وہ تمام اہم جگہوں سے جیت رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ملک کی سالمیت کو قائم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 264 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں، جوبائیڈن کو صدر بننے کے لیے مزید 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

تازہ ترین