• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکش حملوں اور دہشت گردی کیخلاف طاہر القادری کا فتویٰ فرنچ زبان میں شائع

پیرس(رضا چوہدری) ادارہ منہاج القران فرانس کے مطابق ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خود کش حملوںاور دہشت گردی کے خلاف 600سے زائد صفحات پر مبنی تفصیلی فتویٰ اب فرنچ زبان میں چھپ کر تیار ہو گیا ہے۔634صفحات پر "Fatwa sur le terrorisme et les attentats suicides" پیرس کے ایک مشہور پبلشر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے تعاون سے چھاپا ہے۔ یہ فتویٰ اگلے ماہ فرانس میں ہونے والی اسلامی کتب کی سب سے بڑی نمائش جو پیرس کے مضافات لابرجے میں ہو رہی ہے پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین