ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو گرفتار کر کے تمام منصوبے بند کردیے گئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بند کرکے پنجاب کی خوشحالی چھین لی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹرائل شروع ہے،ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے، کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو پھر کس وجہ سے شہباز شریف کو گرفتار کیا ہوا ہے؟
انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گیس، بجلی اور ووٹ چورکی فاسشسٹ سوچ پورا ملک دیکھ رہا ہے، جوکسان پیکج دےاُس کو سزا اور جو کسان کی جان لے اُس ووٹ چور کو انعام دیا جارہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آٹا گندم چینی چور کسانوں پر ڈنڈے برسا رہے ہیں اوراُن کی جانیں لے رہے ہیں۔