وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بھی اپوزیشن کا کھوکھلا بیانیہ رد کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نےکہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے جلسے اور عوامی پذیرائی عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے جلسےاور عوامی پذیرائی انتخابی فتح کی نوید ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنا وزیر اعظم عمران خان کا وژن اور وعدہ ہے۔