• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں انتخابات کرانادرست نہیں،لقمان زاہد

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ)معاہدہ کراچی کے تحت کشمیر کے شمالی علاقہ جات میں اسمبلی کے انتخابات کرانا آزاد کشمیر حکومت کا کام ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر برطانیہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری لقمان زاہد نے جماعت کے رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانا کشمیر ی عوام پر عدم اعتماد ہے، اس کے باوجود پاکستان کی سیاسی جماعتوں وہاں الیکشن مہم شروع کر رکھی ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔لقمان زاہد نے کہا یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ حق خودارادیت دینے کے بجائے بھارت نے لداخ کو صوبہ بنا لیا اورپاکستان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنادیا ہے۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کشمیر ی عوام تسلیم نہیں کریں گے۔تحریک کشمیر وٹفورڈ برانچ کے صدر شبیراحمد چوہدری نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا کہ گلگت وبلتستان کا معاملہ معاہدہ کراچی کی روشنی میں سپریم کورٹ پاکستانمیں اٹھائیں۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے مسئلے پر آزاد کشمیرحکومت اور سیاستدانوں کی خاموشی سمجھ سے بالا ہے۔
تازہ ترین