استور(اے پی پی)وفاقی وزیر امین گنڈاپور کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان، انہوں نے کہا کہ استور میں اسکولوں کو اپ گریڈ ، کیڈٹ کالج بنائیں گے ،وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پورنے استور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی دولت لوٹنے والوں کیخلاف احتساب کا عمل شروع کیا ہے ،انشاءاللہ ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا ، گلگت والے ہمارے امیدواروں کو کامیاب کرائیں ہم اپنے امیدوارں کے ذریعے آپ کے تمام مسائل حل کروایئنگے۔