• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی پر کنٹرول اولین ترجیح، چینی 15 سے 20 روپے سستی ہوجائے گی، وفاقی وزراء

اسلام آباد(ایجنسیاں‘ ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابوپانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘درآمدی چینی مارکیٹ میں آچکی ہے جو پندرہ سے بیس روپے فی کلو سستی ہو گی‘ملک میں گندم کی قلت پیدانہیں ہونے دی جائے گی ‘جیسے جیسے درآمدی گندم آئے گی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔

آباد میں وفاقی وزیر خوراک فخر امام‘وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور وزیرصنعت وپیداوار حماد اظہر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گندم اور چینی کی قیمتوں میں کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

سید فخر امام نے کہا گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ پیداوار میں 20 لاکھ ٹن کمی ہے، ذخیرہ اندوزوں نے بھی گندم اسٹاک کرلی جس سے قیمت میں اضافہ ہوا، لیکن اب درآمدی گندم سے قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔

نجی شعبہ نے 2 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی ہے‘مجموعی طور پر 18 لاکھ ٹن درآمدی گندم جنوری تک ملک میں دستیاب ہو گی، ملک میں گندم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی‘ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں درآمدی چینی آچکی ہے جس کی قیمت 15 سے 20 روپے فی کلو کم ہو گی۔

جہانگیر ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جو ہو گا قانون کے مطابق ہو گا۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سرکاری ٹی وی کی نجکاری کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہا یہ محض کسی کی خواہش ہوسکتی ہے جب کہ گندم اور چینی کی فراہمی حکومت کا کام ہے اور قیمتوں کا تعین صوبوں نے کرنا ہے۔

تازہ ترین