گلگت (این این آئی ،صباح نیوز )چیف کورٹ گلگت بلتستان نے تمام وفاقی وزراء اور حکومتی عہدیداران کو 3 دن میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس ملک حق نواز اورجسٹس علی بیگ پرمشتمل بینچ نے انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دائر درخواست کی سماعت کی۔بینچ نے وفاقی وزراء، حکومتی عہدیداران اور ارکان قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو 3دن میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر، وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری کو فوری اس حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےچیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کا کہنا تھا کہ علاقے کا ماحول خراب کرنے سے بہتر ہے کہ مرکزی سیاسی رہنما واپس چلے جائیں۔ کوئی بھی امیدوار مذہبی یا فرقہ وارانہ کارڈ استعمال کرے گا تو وہ نااہل ہوگا۔